لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ہی نعرہ کافی مقبول ہے، لاہور دا پاوا، اختر لاوا۔ لاہوریوں کا ہر انداز سب کو اپنی جانب توجہ دلا ہی دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

اس نعرے میں جو نام آ رہا ہے، اختر کا، یہی نام ہے، ان جناب کا۔ 64 سالہ اختر کہتے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اللہ کے بندوں کی خدمت کرتا ہوں، بچوں سے پیار کرتا ہوں، یہی میرا کاروبار اور میری زندگی ہے، میرا پروردگار مجھے عزت دے رہا ہے۔

جب میں لاہور دا پاوا کرتا ہوں، تو مجھ میں کرنٹ آ جاتا ہے۔ میں جتنا غریب کی مدد کرتا ہوں، اتنی ہی مجھے عزت ملتی ہے۔

میزبان کے سوال پر اختر صاحب کا کہنا تھا کہ میرے گھر ہیں، جو کہ میں نے کرائے پر دیے ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک بلڈوزر لیا ہوا ہے جو کہ کام کر رہا ہے، یہی میرا کام ہے۔

میرے 5 بچے ہیں اور سب کو اس بات کا علم ہے کہ ان کا والد اتنا فعال اور ایکٹو انسان ہے۔ میری اہلیہ کو اعتراض تھا کہ یہ آپ کی عمر نہیں ہے، تاہم اپنے خوش دل اور باکمال انداز سے اختر نے سب کے دل جیت لیے۔

اختر صاحب کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کی استانیاں بھی میری ٹک ٹاک ویڈیوز کو بے حد پسند کرتی ہیں۔ اختر لاوا صاحب مسلم لیگ ن کی طرف سے کانسلر بھی رہ چکے ہیں جبکہ سیاسی طور پر مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔

یہ انٹرویو انہوں نے مقامی یوٹیوبر ڈیلی پوائنٹ کو دیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.