میچ کے دوران شعیب اختر کی گیند ان کے چہرے پر لگی تھی اور پھر ایمبولینس آئی تو ۔۔ چند ایسے بالرز جن کی وجہ سے کھلاڑیوں کی جان پر بات آ گئی

image

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان کے چہرے پر گیند لگی تھی جس سے ان کے چہرے پر نشان آ گیا تھا، کرکٹ میچز کے دوران گیند لگنا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر یہ گیند کئی بار جان لیوا ثابت ہو جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو ان کھلاڑیوں سے متعلق بتائیں گے جنہیں گیند لگی اور وہ زخمی ہو گئے۔ اگرچہ محمد رضوان کو بھی سیمی فائنل میں گیند چہرے پر لگی تھی مگر اللہ کا کرم ہے اور خوش قمستی سے وہ گیند کسی خطرے کا باعث نہیں بنی لیکن یہی بال کئی کھلاڑیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوئی ہے۔

گیری کرسٹن:

2003 2004 میں ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران کچھ ایسا ہوا تھا جس نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ دراصل لاہور میں ہونے والا میچ میں ایمبولینس کو بلوانا پڑ گیا تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گریم سمتھ اور ہرشالے گبز نے بیٹنگ کی شروعات کی، سمتھ کے آؤٹ ہونے پر گیری کرسٹن پچ پر آتے ہیں۔ میچ کافی اچھا چل رہا تھا لیکن اچانک شعیب اختر کی تیز بال کرسٹن کے منہ پر لگ گئی، بال چہرے پر لگتے ہی کرسٹن چکرا کر گٹھنوں پر بیٹھ گئے۔ ایکسرے رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ شعیب اختر کی بال سے کرسٹین کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

فلپ ہگیز:

آآسٹریلوی کھلاڑی فلپ بھی ایک ایسی ہی بال کا شکار ہوئے تھے، اور موت سے ہمکنار ہو گئے تھے۔ دراصل 2014 میں فلپ ڈومیسٹک کرکٹ میچ کھیل رہے تھے، کہ اسی وقت میچ کے دوران گیند ان کے سر پر لگی۔ خوبصورت نین نقش، اور 25 سال کی عمر میں فلپ کو جب وہ گیند سر پر لگی جو کہ ان کی جان لے گئی۔ نوجوان کرکٹر فلپ کو کرکٹ سے بے حد لگاؤ تھا۔ وہ ڈومیسٹک اور انٹرشینل کرکٹ کے لیے بے حد محنت کرتے تھے۔ باؤنسر بال لگنے پر آسٹریلوی کھلاڑی بے ہوش ہو گئے تھے اور کوما میں چلے گئے تھے۔ اگرچہ فلپ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے مگر بال اس حصے کو لگی جہاں ہیلمٹ نہیں تھا۔ کئی دنوں تک کوما میں رہنے کے بعد فلپ اس دنیا کو چھوڑ گئے تھے۔ فلپ کو ہیڈ انجری آئی تھی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔ ان کے علاوہ کچھ کھلاڑی ایسے بھی جو کہ میچ کے دوران ہی بال لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔ فلپ سین اباٹ کی گیند کا نشانہ بنے تھے سین آج بھی فلپ کو یاد کرتے ہیں اور افسردہ ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ بالنگ جان بوجھ کر نہیں کرائی گئی مگر وہ شرمندہ ہیں۔
جنوبی افریقن بلے باز ڈیرن رینڈل 2013 میں سر پر گیند لگنے پر موت کا شکار ہو گئے تھے۔
پاکستان کے نیشل ٹیم کے کھلاڑی ذوالقفار بھٹی سینے پر گیند لگنے کے باعث جانبر نہ ہو سکے تھے اور انتقال کر گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی کھلاڑی عبدالعزیز، سینے پر گیند لگنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کا انتقال 1959 میں پاکستان کے پہلے فرسٹ کلاس میچ کے دوران ہوا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.