ثانوی تعلیمی بورڈ کا جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

image

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عمران طارق نے 9مئی سے سالانہ امتحانات 2022ء جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B سے صبح 9:30بجے سے شام 4:00بجے تک ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں 12 مئی کے بعد فیس چالان کی سلپ دکھا کر متعلقہ سیکشن سے ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹاؤن وائز ترتیب کے اعتبار سے 9مئی کو نیو کراچی ٹاؤن، نارتھ ناظم آبادٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آبادٹاؤن۔ 10مئی کوگلشن اقبال ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، 11 مئی کوشاہ فیصل ٹاؤن، ملیرٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن اور 12 مئی کو کورنگی ٹاؤن،صدرٹاؤن،لیاری ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.