انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے خصوصی/ ضمنی امتحانات برائے 2021ء کے گروپس کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے خصوصی/ضمنی امتحانات برائے 2021ء کے کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کامرس ریگولر کے امتحانات میں 597 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 559امیدوار وں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 264امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 47.23فیصد رہا۔ان امتحانات میں کوئی امیدوار بھی اے ون گریڈ اور اے گریڈ میں کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ 5 امیدوار بی گریڈ، 33سی گریڈ، 150 ڈی گریڈ اور 76 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 351 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 328 امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 185کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 56.40 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں بھی کوئی امیدوار اے ون گریڈمیں کامیاب نہیں ہوا جبکہ ایک امیدوار اے گریڈ، 6بی گریڈ، 32 سی گریڈ، 110 ڈی گریڈ اور 36 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 358 امیدواررجسٹرڈ ہوئے،337 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 209 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 62.02فیصد رہا۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں بھی کوئی امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ 3 امیدوار اے گریڈ، 12بی گریڈ، 58 سی گریڈ، 93 ڈی گریڈ اور 38 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 5 امیدوار پاس قرار پائے۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.