ویکسینیشن کروائیں نہیں تو گرفتاری دیں ۔۔ کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

image

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن تاحال نہ کرانے والوں کے خلاف سخت فیصلہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔

موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

بس ‏سروسز کے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے کے نتیجے میں متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو بھی سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں کام کرنے والے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا بھی ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.