میٹرک بورڈ،جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2021 کیلئے جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈپروفیسر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے جماعت نہم کے امتحانی فارم 22جنوری اور دہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29جنوری2021تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجودہ حالات اور اسکو لوں میں تعطیلات ہونے کے باعث اساتذہ اور طلبہ کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے لہٰذا جن اسکولوں اور طلبہ نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد ہی اپنے فارم جمع کرا دیں۔ اس کے بعد بغیر لیٹ فیس کے تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی اور نئے شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.