ٹانگیں بہت لمبی ہیں اور 8 فٹ کا قد ہے مگر۔۔۔ جانیں پاکستان کے پانچ دراز قد لوگوں کے بارے میں دلچسپ باتیں

image

قد کا تعلق ہمارے ڈی این اے سسٹم اور جسم کی کثافت پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر والدین میں سے کسی ایک کا یا دونوں کا قد بڑا ہو تو بچوں کا قد لمبا ہونا ایک عام بات ہے لیکن اگر گر میں کسی کا قد لمبا نہ ہو پھر بھی بچے کا قد لمبا ہے تو یہ ایک ہارمونل تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ آئیں آپ کو ملاتے ہیں پاکستان کے پانچ لمبے ترین لوگوں سے جن کے قد کی لمبائی دیکھ کر آپ بھی تعریف کریں گے۔
ضیاء راشد:
ضیاء راشد کا تعلق ملتان کے علاقے ویہاڑی سے ہے اس کی عمر چوبیس سال جبکہ قد پاکستان میں سب سے زیادہ یعنی آٹھ فٹ کا ہے۔ ضیاء کا قد دس سال کی عمر کے بعد سے اچانک بڑھنا شروع ہو گیا اور اب وہ کسی بس میں سفر نہیں کرسکتا کیونکہ اس کی ٹانگیں بہت لمبی ہیں جس سے اس کو بائیک پر بھی بیٹھنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
نسیم سومرو:
نسیم سومرو چھپن سال کے ہیں اس کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے اور انکا قد سات فٹ نو انچ ہے۔ یہ 1999 سے پی آئی اے کے ملازم ہیں اور سب تک انھیں لمبے قد کی وجہ سے کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔
عالم چنا:
1982 سے 1998 تک دنیا کا سب سے بڑا اور لمبا انسان ہونے کا اعزاز عالم چنا کے پاس ہے جن کا تعلق سیہون سندھ سے تھا جوکہ 1981میں کسی سرکس میں کام کیا کرتے تھے جہاں سے ایک کسی ٹریولر نے ان کا نام اور تصاویر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں بھیجی یوں یہ دنیا بھرمیں خوب مشہور ہوئے اور 1998 میں45 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے۔
زینب بی بی:
زینب بی بی کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب سے تھا جنکا قد 7 فٹ 3 انچ تھا ۔ ان کو طارق عزیز کے شو نیلام گھر سے 1998میں شہرت ملی اور یہ 2018 میں 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
مدثر گجر:
مدثر گجر کا تعلق لاہور سے ہے اسکا قد 7 فٹ 6 انچ ہے یہ اپنے گھر میں سب سے لمبا ہے دس سال کی عمر سے اچانک اس کا قد بڑھ گیا تھا ڈاکٹروں کے مطابق ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے یہ اتنا لمبا ہوگیا ۔ اس کو لاہور قلندر کی ٹیم میں بولنگ آرگنائزیشن میں بھی رکھا گیا ہے اور بہت جلد یہ پاکستان کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلے گا۔

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.