کیا آپ جانتے ہیں انگلیوں کو چٹخانے سے کڑاکوں کی آواز کیوں آتی ہے اور اس سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

image

انگلیاں چٹخا کر ان سے آوازیں نکالنا اکثر بچوں کی عادت بن جاتی ہے اور بڑے پن میں بھی یہ عادت ختم نہیں ہوتی جس پر ہمارے والدین ہمیں ڈانٹتے بھی ہیں کہ ایسا نہ کرو ہڈیاں کمزور ہوجائیں گی لیکن بچے مانتے نہیں ہیں۔
کیا انگلیوں کو چٹخآنے کی وجہ سے آنے والی آواز ہڈیوں کی ہوتی ہے یا پھر کسی اور چیز کی ؟
وجہ:
اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ:
'' جب ہم اپنی انگلیوں کو آپس میں چٹخاتے ہیں تو اس وجہ سے انگلیوں کے اندرونی حصے میں دباؤ کے باعث رگڑ پیدا ہوتی ہے جس سے انگلیوں کی ہڈیوں میں موجود سیال مادے سے چند ایک بلبے پیدا ہوتے ہیں۔ دراصل یہی بلبلے آواز کے پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں اور جوڑ کھلنے کے باعث کیونکہ انگلیوں کی ہڈیاں نازک ہوتی ہیں اور جب انکو آپس میں چٹخایا جارہا ہوتا ہے تو ان کے جوڑوں کے درمیان ایک گیپ یا خالی جگہ بنتی ہے جس میں موجود سائینوویئل فلوئیڈ‘ synovial fluid یا ’ایئر کیویٹی‘ کی وجہ سے آواز بنتی ہے۔"
اور اس سے ہڈیوں کی رگڑ ختم ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی ہڈیاں اور ان کے اندر موجود مسلز ایک دوسرے سے قریب آجاتے ہیں اور یوں انگلیاں مضبوطی سے چیزوں کو پکڑ سکتی ہیں

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.