چہرے پر روز ایلوویرا لگاتی ہوں! پاکستانی اداکاراؤں نے اپنی خوبصورت جلد اور بالوں کا راز بتا دیا

image

پاکستانی اداکارائیں ناصرف اپنی اداکاری بلکہ خوبصورتی کی وجہ سے بھی بے حد مقبول ہیں۔ اداکاراؤں کے لمبے گھنے بالوں اور خوبصورت، صاف و شفاف جلد کا ہر کوئی دیوانہ ہے جبکہ مداح ان کی خوبصورتی کا راز جاننے میں کافی دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔

بہت سی اداکارائیں اپنے چہرے پر مختلف قسم کے بیوٹی پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو قدرتی چیزوں سے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

1) ماہرہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی سے ناصرف پورا پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت بھی متاثر ہے۔ اداکارہ کی چمکتی جلد کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ ماہرہ اپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں کہ یہ کسی قسم کا بیوٹی پروڈکٹ اپنے چہرے پر نہیں لگاتیں، انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں صاف جلد کا راز بھی بتایا۔ ماہرہ نے بتایا کہ لیمو اور شہد کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو خود بھی یہ طریقہ اپنا کر بتایا۔ یہ ماہرہ کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے، پھر شہد اور لیمو ہر گھر میں موجود بھی ہوتا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

2) ایمن خان

معروف اداکارہ ایمن خان جو کہ اب ایک بچی کی ماں بھی ہیں، ان کی خوبصورتی کا راز بھی ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ ایمن نے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران بتایا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر ایلوویر جیل اپنی اسکن پر لگاتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اس بات پر بے حد یقین ہے کہ پانی پینا اور پھل کھانے سے بھی جلد بہت اچھی ہوتی ہے۔ اپنے بالوں کی حفاظت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو یا تین بار میں تیل ضرور لگاتی ہوں۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

3) نادیہ حسین

شوبز انڈسٹری کی سپر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی خوبصورت جلد کا راز ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، نادیہ کا اپنا سیلون بھی ہے، اس کے علاوہ ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر یہ گھر میں موجود اشیا سے چہرے کے ماسک بنانا بتاتی ہیں۔ نادیہ نے چہرے کے داغ دھبوں کو ہٹانے اور چہرہ صاف کرنے کے لیے ایک ماسک بنانا بتایا جس میں ڈسپرین کا استعمال ہونا تھا۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.