جھاڑو پوچھا بھی کرتے ہیں! وہ 4 مشہور اداکار جو اپنے گھر کے کام بھی کرتے ہیں

image

کوئی شوبز انڈسٹری کا چاہے کتنا ہی بڑے فنکار کیوں نہ ہو، گھر میں ایک عام شخص کی زندگی گزارتا ہے۔ پھر ظاہر ہے اسی لیے انہیں کام کاج بھی کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں دنیا ایک عالمی وبا کورونا وائرس جیسے عذاب سے گزری ہے، دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال قائم تھی، جس کی وجہ سے کاروبار متاثر تھا۔

لوگوں نے اپنے گھر کام کاج کرنے والیوں کو بھی چھٹی دے رکھی تھی، ایسے میں کئی شوبز ستاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے گھر کی صفائی کرتی ہوئی ویڈیو شئیر کی اور لوگوں کو یہ سبق دیا کہ گھر کا کام کاج کرنا کوئی بری بات نہیں۔

آئیں بتاتے ہیں آپ کو ان 4 مشہور اداکاروں کے بارے میں جو اپنے گھر کا کام بھی کرتے ہیں۔

مایا علی

مایا علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں۔ انہوں نے میرا نام یوسف، صنم اور دیارِ دل جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ مایا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر کی صفائی کی۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ اداکارہ نے گھر کے شیشے، دروازے اور کھڑکیاں صاف کیں۔


امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ و لیجنڈ امیتابھ بچن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں، انہوں نے حال ہی میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اب بھی گھر کے روزمرہ کے کام خود کرتے ہیں جس میں جھاڑو پوچھا بھی شامل ہے۔ اداکار نے بھارت کے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ''کیا وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کے کام کیا کرتے تھے؟ '' جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ''مجھے کھانا پکانا نہیں آتا البتہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں''۔

ندا یاسر اور یاسر نواز

معروف اداکارہ و میزبان اور ان کے شوہر یاسر نواز نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران گھر کا کام کیا، اداکار نے گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو بنائی جو کہ وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ گھر کی صفائیاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔


کترینہ کیف


بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی گھر میں ایک عام شخص کی طرح ہی زندگی گزارتی ہیں، انہوں نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ صفائی کر رہی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.