نویں اور دسویں جماعت کے انرولمنٹ ،رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021کیلئے انرولمنٹ ،رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق نے اسکول سربراہان اور طلبہ سے کہا ہے کہ وہ 14اکتوبر2020 سے30نومبر 2020 تک بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد بورڈ کے کمرہ نمبر 4 میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بھی انہی تاریخوں میں نیشنل بینک ، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹراور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر کے ذریعے انرولمنٹ فارم جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق ہونے کے بعد ہی جمع کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 30نومبر 2020کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔ سیکرٹری بورڈ نے اسکول سربراہان سے مزید کہا کہ آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.