میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے 7اکتوبر2020 سے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2020 کی مارک شیٹ جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹ ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلباء وطالبات اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاکBسے صبح10:00بجے سے سہ پہر 2بجے تک مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ7اکتوبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔جمعرات8اکتوبر کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر۔ جمعہ 9اکتوبر کو(صبح10بجے سے 12بجے تک) لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم، صدر، لیاری ۔پیر12اکتوبر کو کیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.