انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدواروں رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25297امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.91فیصد رہا۔میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا اور سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے امتحانات میں 1631امیدوار اے ون گریڈ، 3534 اے گریڈ، 4309 بی گریڈ، 4165 سی گریڈ، 7624 ڈی گریڈ، 3965 ای گریڈ جبکہ 69امیدوار صرف پاس قرار پائے۔یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.