ایسا کون سا انجکشن ہے جس سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے؟

image

وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آرتھرائٹس کا انجکشن کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آرتھرائٹس کا انجکشن کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر آزمایا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ انجکشن 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ لگایا جاتا ہے اور مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر اس کی آزمائش کی جا رہی ہے، دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ اس انجکشن نے کورونا کے متعدد مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق اس مرض کے علاج کے لیے استعمال کیے جانے والے دو انجکشنوں کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے جو متاثرہ مریضوں کو مفت فراہم کیے گئے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.