کیا واقعی کورونا وائرس کا مریض 10 روز بعد وائرس نہیں پھیلا سکتا؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا

image

جب سے خطرناک مرض کورونا وائرس کا آغاز ہوا ہے، ہر نئے دن کوئی نہ کوئی نئی تحقیق سامنے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکیڈمی آف میڈیسن اور سنٹر فار انفیکشن ڈیزیز سنگاپور نے ایک تحقیق کی ہے جس میں یہ دریافت کیا گیا کہ وائرس کی علامات کے ظاہر ہونے سے دو روز قبل اور علامات کی تاریخ سے 10 دن بعد کورونا کا مریض دوسروں تک یہ خطرناک وائرس پھیلانے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔

مذکورہ تحقیق کے بعد برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو نئی ریسرچ کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 10 روز بعد مریض کا منفی ٹیسٹ کروائے بغیر اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیں۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے افراد کا کورونا ٹیسٹ 3 مہینوں تک مثبت آتا رہتا ہے، لیکن کورونا ان سے مزید لوگوں میں نہیں پھیلتا۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.