قرنطینہ کے دوران والدین کو کس طرح خوش کیا جائے؟ جانیے کچھ دلچسپ طریقے

image

جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ دنیا بھر میں وبائی مرض کورونا وائرس شدت اختیار کر چکا ہے۔ اس وائرس نے ہزاروں لوگوں کی جانوں کو نگل لیا ہے۔

پاکستان میں بھی اس وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں از خود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

لیکن ہم اس قرنطینہ کا فائدہ کیسے اٹھا سکتے ہیں؟ ہم میں سے بہت سے نوجوان گھروں سے کام کر رہے ہیں جبکہ کچھ کی آن لائن کلاسس بھی ہو رہی ہیں، باقی کا تمام وقت ہمارا گھر پر ہی گزر رہا ہے، ایسے میں ہم اپنے والدین کو کس طرح خوش کر سکتے ہیں؟ بجائے اس کے، کہ ہم ہر وقت اپنا وقت موبائل اور سوشل میڈیا پر گزاریں، ہمیں چاہیے اپنے والدین کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کریں۔ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت انہیں دیں۔ چونکہ عام حالات میں تو ہم چاہ کر بھی اپنی مصروف روٹین سے ان کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، اسی لیے اس وقت کو غنیمت سمجھیں۔

گھر کے کاموں میں ان کا ہاتھ بٹائیں، ان سے ان کی زندگی کے یادگار لمحوں کے بارے میں پوچھیں، ان کے ساتھ مختلف گیمز کھیلیں جن سے ان کا بھی دل لگا رہے۔ دن میں کم از کم دو سے تین گھنٹے ان کے لیے وقف کریں، دیکھیں آپ کو کس قدر دلی خوشی اور اطیمنان حاصل ہوگا۔

اس کے علاہ والدین سے ان کی زندگی کے تجربات اور ان سے حاصل ہونے والے سبق سے متعلق پوچھیں اور انہیں یقین دلائیں وہ ان کی تجربے کی روشنی میں اپنی زندگی کی رہنمائی چاہتے ہیں-

اس وقت کو جتنا ہو سکے ان کے لیے اور اپنے لیے یادگار بنائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.