میٹرک بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل۔۔۔

image

ثانوی تعلیمی بور ڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ 16 مارچ 2020 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ اس سال 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوں گے۔ اس سال پہلی دفعہ بورڈ نے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں تقریباًساڑھے 8ہزار امیدواروں کے آن لائن امتحانی فارم جمع ہوئے تھے ان کے ایڈمٹ کارڈ بھی تیار ہو چکے ہیں جو ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی فارم جمع کرنے کا سلسلہ 12مارچ تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں کوپہلے ہی سے جاری کئے جا رہے ہیں اور اب تک 90فیصد اسکول ایڈمٹ کارڈ لے جا چکے ہیں۔ پرائیویٹ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں13مارچ کے بعد فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5اور پرائیویٹ سائنس گروپ کیلئے کمرہ نمبر11سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے امتحانی مراکز کاسامان بھی مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے سامان حاصل کر سکتے ہیں،10مارچ کو نیو کراچی نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ 11مارچ کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل، ملیر، بن قاسم، لانڈھی۔ اور12مارچ کورنگی، لیاری، صدر، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کہ بورڈ کا آن لائن سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ یہ سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.