انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019ء میں 22اپریل کو صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کامیتھمیٹکس پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کا فیملی ریلیشن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ، میڈیکل ٹیکنالوجی کا ایلیمنٹری کیمسٹری اینڈ کیمیکل پیتھالوجی پرچہ دوم اور کامرس ریگولر اینڈ پرائیویٹ گروپس کا انگریزی نارمل پرچہ دوم اور انگریزی ایڈوانس پرچہ دوم لیے گئے۔

امتحانات کے ساتویں روز چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد جبکہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ سیکرٹریٹ کی سپر ویجی لینس ٹیم نے ایڈیشنل سیکرٹری نزہت فاطمہ کی سربراہی میں سیکشن آفیسر مولابخش رند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز علی شاہانی، ، پروفیسر ناصر اقبال اور پروفیسر شاہد سلیم کے ہمراہ آدم جی سائنس کالج، عبداﷲ گرلز کالج اور گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کا دورہ کیا۔ ڈی جی کالجز سندھ پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز سید ماجد علی پر مشتمل انٹربورڈ کی اعلیٰ اختیاراتی سپر ویجی لینس ٹیم نے گورنمنٹ سپریئر سائنس اینڈ کامرس کالج شاہ فیصل کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پی اے ایف ڈرگ روڈ، خورشید گرلز کالج شاہ فیصل کالونی اور سینٹ جوزف کالج فار ویمن کا دورہ کر کے امتحانی عمل اور امتحانی مراکز پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ بورڈ کی جانب سے قائم سپر ویجی لینس ٹیمیں بھی امتحانات کے شفاف اور احسن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز کا دورہ کررہی ہیں۔ آج بھی ڈائریکٹر پرائیویٹ کالجز سندھ پروفیسر زاہد احمد، پروفیسر نجمہ ریاض اور پروفیسر ساجدہ پروین پر مشتمل سپر ویجی لینس ٹیم نے فیڈرل گورنمنٹ بوائز انٹرکالج ، ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپکشن پروفیسر سکینہ سموں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر پروفیسر گلاب رائے پر مشتمل ٹیم نے ایچ آر ایچ آغا خان گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج پی آئی بی کالونی ، پروفیسر قاسم راجپر، پروفیسر حمید ہ بانو اور پروفیسر نسرین کھوڑو پر مشتمل ٹیم نے نیشنل کالج نمبر ایک، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سائنس اینڈ کامرس گلستان جوہر، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گزری زمزمہ، پروفیسر احسن خورشید، پروفیسر فرحان قاضی اور پروفیسر سلیم شہزاد پر مشتمل ٹیم نے آئیڈیل ڈگری کالج، خورشید گرلز کالج ، پروفیسر عذیر احمد مدنی، پروفیسر اقبا ل خان اور پروفیسر فرزانہ خان پر مشتمل ٹیم نے اینگرو کالج اور سپریئر کالج جبکہ پروفیسر اسلم پرویز، پروفیسر عبدالحفیظ اور پروفیسر منیر عالم پر مشتمل ٹیم نے آئیڈیل ڈگری کالج ، حیات الاسلام گرلز کالج اور شیخ زید گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ کیا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.