میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ عملی امتحانات کا شیڈول جاری

image
تمام اسکول اپنی سہولت کے مطابق 20سے 30اپریل تک امیدواروں کے عملی امتحان شیڈول کے مطابق لے سکتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

کراچی…… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 20اپریل سے 30 اپریل2019 تک منعقد ہوں گے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق بورڈ سے الحاق اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلباء و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول ہر عملی امتحان لینے کے بعد تین کے اندر اندر کاپیاں بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی طور پر جمع کرائیں۔اس کے علاوہ ہر اسکول عملی امتحانات کے امیدواروں کی ایوارڈ لسٹ اور حاضری کی فہرست الگ الگ لفافوں کے اندر بند کر کے جمع کرائیں گے ۔ عملی (پریکٹیکل) امتحان سے متعلق تمام سامان بھی تیار کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق12اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ۔ 13اپریل کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال ۔14اپریل کو ملیر، گڈاپ، بن قاسم۔15اپریل کو کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل جبکہ 16اپریل کو لیاری، صدر، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن، سائٹ اور بلدیہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام الحاق اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر میں ہر پریکٹیکل مضمون کے امتحان میں شریک امیدواروں کی تعدادکی الگ الگ فہرست ضرور درج کریں۔ مزیدبراں اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ آفس ہفتہ اور اتوار کوبھی صبح 10بجے سے 3بجے تک کھلا رہے گا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.