کراچی: انٹر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان---

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 4307امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4186 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1424امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 34.02فیصد رہا۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3329 امیدوار رجسٹریشن حاصل کر کے 3185امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1263 کامیاب قرار پائے ، ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 39.65فیصد رہا۔ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2622امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2510 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 907امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 36.14فیصد رہا۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 73امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 70امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں 30امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 42.86فیصد رہا۔چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 36 بی گریڈ، 318 سی گریڈ، 887 ڈی گریڈ اور 182امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 41امیدوار بی گریڈ، 266 سی گریڈ، 795 ڈی گریڈ ، 152 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 9امیدوار پاس قرار پائے۔ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3امیدوار اے گریڈ، 19 بی گریڈ، 149 سی گریڈ، 616 ڈی گریڈ جبکہ 120 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ ہوم اکنامکس گروپ میں 3امیدوار بی گریڈ، 11 سی گریڈ، 14 ڈی گریڈ اور 2 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔یہ نتائج ہماری ویب پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.