اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء میں شریک ہونے والے ایسے تمام طلباء جن کا امتحانی مرکز گورنمنٹ سیفی عیدی ذہبی کالج آف ٹیکنالوجی (Govt. Saifee Eidi Zahabi College of Technology) نارتھ ناظم آباد میں بنایا گیا تھا ان کا امتحانی مرکز تبدیل کر کے گورنمنٹ سٹی کالج نمبر دو ایف سی ایریا بنادیا گیا ہے
ان طلباء کے ضمنی امتحانات 2018ء کے تمام پرچے سابقہ شیڈول کے مطابق
گورنمنٹ سٹی کالج نمبر دو کے امتحانی مرکز میں منعقد ہوں گے۔