سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ نتائج کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 3485طلباء رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 3429نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1191 طلباء نے تمام چھ پرچوں، 779 نے پانچ پرچوں، 853 نے چار پرچوں، 343 نے تین پرچوں، 145 نے دو پرچوں جبکہ 86نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 269طلباء نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 257امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 149 امیدوار تمام سات پرچوں، 24چھ پرچوں، 25 پانچ پرچوں، 13 چار پرچوں، 11 تین پرچوں، 11دو پرچوں میں جبکہ 19امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.