میٹرک بورڈ نے 2017 کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ سالانہ اور ضمنی امتحانات 2017کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کے مطابق طلبہ کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جائیں گے اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے پروفارمہ سرٹیفکیٹ سیکشن کمرہ نمبر 23سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ پروفارمہ بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی اسکول سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس نہ لے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.