کراچی انٹر بورڈ: خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے حامل پیپرز

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو آگاہ کیا ہے کہ 2017ء سے تمام مارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپوائے گئے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے حامل پیپرز پرجاری کیے جارہے ہیں جبکہ اسکروٹنی اور Revised مارکس شیٹس بھی 25نومبر 2018ء سے سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے حاصل کیے گئے پیپرز پرپرنٹ کی جارہی ہیں،

اسی طرح سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹس کی تصدیق کیلئے بھی سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپوائے گئے خصوصی ٹکٹ استعمال کیے جارہے ہیں۔طلباء کی آگاہی کیلئے انٹربورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی مارکس شیٹ اور سرٹیفکیٹ کے ایسے نمونے اپ لوڈ کردیئے ہیں جن میں سیکیورٹی فیچرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق اگر کسی طالب علم کو خصوصی فیچرز کے حامل کاغذ کے علاوہ کسی دوسرے کاغذ پر چھپی ہوئی مارکس شیٹ یا سرٹیفکیٹ ملتا ہے تو وہ فوری طور پر بورڈ آفس سے اس کی تصدیق کروالے۔یاد رہے 2018ء کے سالانہ امتحانات سے ایڈمٹ کارڈز بھی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کارپوریشن کے انہی خصوصی پیپرز پر پرنٹ کیے جارہے ہیں ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.