میٹرک بورڈ،15نومبر سے ضمنی امتحانات کا آغاز

image
میٹرک بورڈ،15نومبر سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل ، چیئرمین میٹرک بورڈ 50امتحانی مراکز لڑکوں کیلئے جبکہ 32مراکز لڑکیوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) سائنس وجنرل ریگولر اور پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات جمعرات15نومبر 2018سے شروع ہو رہے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ امتحانات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 50 امتحانی مراکز لڑکوں کیلئے اور32مراکز لڑکیوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:30بجے سے 12:30بجے تک جبکہ دوسری شفٹ میں امتحانات کے اوقات سہ پہر 2:30بجے سے 5:30بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے تمام طلبہ کو آگاہ کیا کہ اصل امیدوار کی جگہ کسی اور کو امتحان میں شرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اصل امیدوار کو ضابطہ کے تحت دو سال کیلئے کسی امتحان میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے۔امتحانات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.