پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے-

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں بحریہ ماڈل کالج (مجید ایس آر ای) کی حنا خادم بنت خادم حسین رول نمبر 326390 نے 1100 میں سے 997 نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد حمزہ شہاب ولد سرور شہاب رول نمبر 307286 نے 991نمبرز اے ون گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ اسی کالج کے سید محمد علی رضوی ولد سید وقار حسین رضوی رول نمبر 307371 نے 986نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے مصعب بن جاوید ولد جاوید نسیم رول نمبر 70703 نے 1100 میں سے 948 نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، ایف جی بوائز انٹرکالج ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ کے محمد فہد ولد محمد شہزاد رول نمبر 71079 نے 947 نمبرز اے ون گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی اریبہ آصف بنت آصف اﷲ رول نمبر 74071 نے 938نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 33904 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 33329 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 14076 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.23 فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 847 اے ون گریڈ، 2596 اے گریڈ، 3559 بی گریڈ، 4264 سی گریڈ، 2670 ڈی گریڈ اور 140 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 4168امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 4123امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1396امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 33.86 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 28 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 189 نے اے گریڈ، 458 نے بی گریڈ، 511 نے سی گریڈ، 202 نے ڈی گریڈ جبکہ 8امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.