نویں جماعت کے انرولمنٹ فارم٬ طلبا کے لیے سہولت

image
کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ کے ساتھ بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ طلباء و طالبات اور والدین کے وسیع تر مفاد کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں تاکہ تعلیم کے حصول میں اُنہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے ان تمام طلباء و طالبات سے کہا کہ جو سالانہ امتحانات 2019کیلئے اپنا انرولمنٹ یا رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں اور ان کے پاس ’’ب‘‘ فارم موجود نہیں ہے تو وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ کی کاپی اپنے اسکول سے تصدیق کروا کر فارم کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ بورڈ سے الحاق کوئی بھی فارم تصدیق کرنے کیلئے اپنے نام کی مہر ، عہدہ اور اسکول کا نام ضرور درج کریں تاکہ جعل سازی کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے تمام سربراہان اسکول دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.