نہم و دہم جماعت کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے پرائیویٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2019، پہلے سے دیئے گئے امتحانات یا ایک ساتھ تمام پرچے کی رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ 28ستمبر 2018 تک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 28ستمبر کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.