میٹرک بورڈ نے 2016 کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2016کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کے مطابق طلبہ کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کر دیئے جائیں گے اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یکم اگست سے 2اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ۔3 سے 6اگست کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، لیاقت آباد، 7سے8اگست کوگارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن۔9 سے 10اگست کو ستمبر کوکیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ۔ 13سے 14اگست کو لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن جبکہ15سے 16اگست 2018 کو ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.