اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کے لیے انعامی چیک

image
وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ کی جانب سے اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامی رقم دینے کیلئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اور 29مئی کو تقاریب کا انعقاد کیا،سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقاریب میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے 2524 طلباء و طالبات کو فی طالب علم 25 ہزار روپے انعامی رقم کے چیک دیئے گئے، اس موقع پر وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے طالب علموں میں انعامی رقم کے چیک تقسیم کیے۔

28مئی کو اے ون گریڈ حاصل کرنے والے سائنس پری میڈیکل کے 1243، آرٹس ریگولر کے 10اور آرٹس پرائیویٹ کے ایک طالب علم کو جبکہ 29مئی کو سائنس پری انجینئرنگ کے 1095، سائنس جنرل کے 29 اور کامرس ریگولر کے 146 طلباء و طالبات کوانعامی رقم کے چیک دیئے گئے۔جو طالب علم تقریب میں شامل نہیں ہوسکے وہ اپنی انعامی رقم کے چیک 31 مئی سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن کمرہ نمبر ایک سے حاصل کرسکتے ہیں۔اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے اوریجنل ایڈمٹ کارڈز لانا ضروری ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.