کراچی انٹر بورڈ: ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 21, 22, 23 مئی اور یوم علی کی وجہ سے 6 جون کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CONFD/257/2018 کے مطابق بروز بدھ 6جون کو ملتوی ہونے والا آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا انگلش نارمل پرچہ اول اور انگلش ایڈوانس پرچہ اول اب بروز جمعہ 8 جون کو ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔بروزپیر21مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز ہفتہ 9جون کو ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے، جن میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے انگلش نارمل پرچہ دوم اور انگلش ایڈوانس پرچہ دوم، خصوصی امیدواروں کا انگلش نارمل پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا ہسٹری اینڈ پرنسپل آف فزیکل ایجوکیشن پرچہ اول شامل ہیں، اسی طرح بروز منگل 22مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز پیر 11جون کو لیے جائیں گے، صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے انگلش نارمل پرچہ اول، انگلش ایڈوانس پرچہ اول جبکہ شام کی شفٹ میں خصوصی امیدواروں کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا جائے گا۔ بروز بدھ 23مئی کو ملتوی ہو نے والے پرچے اب 13جون کو لیے جائیں گے جس میں صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا ایجوکیشن پرچہ دوم، اسلامک ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا جیوگرافی پرچہ دوم، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پرچہ دوم ، خصوصی امیدواروں کا اسلامک اسٹڈیز پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا سائنس آف موومنٹ پرچہ دوم جبکہ ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک بریل پرچہ دوم لیا جائے گا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.