امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کامرس پرائیویٹ ،آرٹس پرائیویٹ ، امپرومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ سبجیکٹس کے خواہشمند اور اہل ان امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء میں ایک یا کئی پرچوں میں ناکام رہے ہیں-

 ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 21 فروری 2018ء سے 7 مارچ 2018ء تک محکمہ تعلیم کے گریڈ 17کے آفیسرز، گورنمنٹ کالجز اور اسکولز کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز سے تصدیق اور انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں،جو امیدوار درج بالا تاریخ میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 8مارچ سے 15 مارچ 2018ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16مارچ سے 22مارچ تک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.