اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی٬ تمام گروپس کے امتحانی فارمز

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و حصہ دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے تمام گروپس کے لئے امتحانی فارمز بروز بدھ 17جنوری 2018ء سے جمع کروانے کے مندرجہ ذیل پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس ،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 17جنوری 2018ء سے بروز ہفتہ17فروری 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ فارمز 20فروری اور 21فروری 2018ء کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابندہوں گے، یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2018ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بمع فیس بروز بدھ 17جنوری 2018ء سے بروز جمعہ 2فروری 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 7فروری 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کراسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7فروری سے 16فروری تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19فروری سے 26فروری تک امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم 17یا زیادہ گریڈ کے افسران سے تصدیق کے بعد بروز بدھ 17جنوری سے بروز منگل 6فروری تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک بوتھ سمیت UBLکی مقررہ دس برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں، جو پرائیویٹ امیدوار مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ 7فروری سے 16فروری تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 19فروری سے 2مارچ 2018ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔

پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع حبیب بینک کے بوتھ کے علاوہ UBLکی دس برانچوں نارتھ کراچی برانچ ناگن چورنگی، نصیر آباد برانچ رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کورنگی کے ایریا برانچ کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، حسین ڈی سلوا برانچ سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن برانچ نزد میٹرو سینما اورنگی ٹاؤن نمبر تین، ملیر ٹاؤن شپ برانچ ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت برانچ شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر برانچ حامد اسکوائر بلاک 3 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، گارڈن برانچ نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی برانچ پلاٹ نمبر 410/411بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ان برانچز کی مزید تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے اصل کی جاسکتی ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.