میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے عملی امتحانات

image
کراچی…… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے عملی امتحانات سال 2017پیر4دسمبر سے 15دسمبر تک ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں رہ جانے والے طلبہ وطالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی پرچے،ایک ساتھ تمام پرچے اور حیاتیات، فزکس، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی، بریل کے عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق طلباء کیلئے دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول L21/1، کریم آباد، ایف بی ایریا۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 ناظم آباد نمبر 2۔ سینٹ لارنس بوائز سیکنڈری اسکول 284-D، کروز روڈ گارڈن ایسٹ۔ ایگرو ٹیکنیکل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1شاہ فیصل کالونی نمبر 2۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول خلد آباد لانڈھی جبکہ طالبات کیلئے کمپری ہینسو گرلز سیکنڈری اسکول بلاک ایم نارتھ ناظم آباد، ملت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2۔بلدیہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول 36/B لانڈھی۔ عظیم چلڈرن پیراڈائز اسکول St-14 بلاکBنارتھ ناظم آباد اور جے ایم اے سیکنڈری اسکول مسجد خضریٰ فریئر روڈ شامل ہیں۔ تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ مراکز میں اپنے عملی امتحانات میں شامل ہوں۔ امیدواروں کو عملی امتحانات کے شیڈول ان کے رہائشی پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈآفس میں 30نومبر کو کمرہ نمبر 48بلاک بی سیکنڈ فلور میں 9بجے سے 5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.