انٹرمیڈیٹ کے کامرس پرائیوٹ سال دوم اور ہوم اکنامکس سال اول کے نتائج کا اعلان

image
کراچی۔۔۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمدنے انٹرمیڈیٹ کے کامرس پرائیوٹ سال دوم اورہوم اکنامکس سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔نتائج کی تقریب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اندر ہی منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت ِ نبی ؐ سے ہوا اس کے بعدچیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیوٹ کے امتحانات میں حرا ضیاء الدین دختر ضیاء الدین احمد رول نمبر 669406 نے 1100/858 نمبر حاصل کرتے ہوئے 78% کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اقصیٰ یوسف دختر یوسف رول نمبر 654503 نے 1100/850 نمبر حاصل کرتے ہوئے 77.27% کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔فاطمہ مرزا دختر باسط بیگ رول نمبر 655254 نے 1100/840 نمبر حاصل کرتے ہوئے 76.36% کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس طرح تینوں پوزیشنیں طالبات نے اپنے نام کریں ۔ پروفیسر انعام احمد نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیوٹ کے امتحانات میں کل7397امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ7209 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے2767امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب38.38% رہا ۔ ان امتحانات میں کسی بھی امیدوار نے اے ون گریڈ حاصل نہیں کیا، 23اے گریڈ ،237بی گریڈ ،975سی گریڈ اور1376 امیدوارڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔

ہوم اکنامکس سال اول کے امتحان میں کل292امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ283 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے153امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب54.06% رہا ۔ پروفیسر انعام نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف امتحانی نظام قوموں کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ امتحانی عمل انتہائی شفاف ہو تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک ہو سکے ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.