ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ضمنی امتحانات سال 2017 جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے25ستمبر2017 تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ
طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے لہٰذا اب نظرثانی شدہ شیڈول کی
تاریخ ختم ہونے کے بعد 26ستمبر سے لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔