امریکہ: 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

18 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو
عارضی ویزے موسمی تفریحی گاہوں، لینڈ سکیپنگ، سمندری خورا ک کی افزائش اور ان کی پراسسنگ کے شعبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ وہ ان امریکی کاروباروں کی مدد کے لیے جنہیں مزدوروں کی قلت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا ا اندیشہ ہے، 15 ہزار اضافی عارضی لیبر ویزے جاری کررہا ہے۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے محکمے کے وزیر جان کیلی کو وزیر محنت الیگزینڈر ایکوسٹا سے مشاورت سے معلوم ہوا کہ غیر زرعی شعبے کے لیے کافی تعلیم اور مہارت رکھنے والے عارضی کارکن دستیاب نہیں ہیں، اور ان شعبوں میں امریکی کارکن بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔جان کیلی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کاروباروں کی مدد کرنے سے متعلق اپنے وعدے کے پیش نظر محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی، کانگریس کی جانب سے طے کردہ بلند ترین حد میں صرف ایک مرتبہ کے لیے اضافہ کر رہا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ یہ ویزے موسمی تفریحی گاہوں، لینڈ سکیپنگ، سمندری خوراک کی افزائش اور ان کی پراسسنگ کے شعبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔کانگریس نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر جان کیلی کو اس سال کے شروع میں اضافی ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا تھا اور انہوں نے مئی میں کہا ہے کہ انہوں نے کچھ اضافی ویزے جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔فیس بک فورم

Watch Live News

بغدادی کے ہلاک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: اعلیٰ امریکی اہل کار

22 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

انسداد دہشت گردی سے وابستہ اعلیٰ اہل کار کے بقول، ’’ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں جس سے ا ... مزید

دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح تیزی بلند، گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان

22 Jul, 2017 نیو

سکھر: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کے باعث دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بل ... مزید

لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار

22 Jul, 2017 نیو

لاڑکانہ : لاڑکانہ پولیس کی ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، سنگ ... مزید

خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا" جعلی پیر "گرفتار

22 Jul, 2017 نیو

جموں و کشمیر : ریپ کرنے کے بعد خواتین کی فلمیں بنا کر ان کو بلیک میل کرنے والے" جعلی پیر " ... مزید

چینی حکومت نے جسٹن بیبر پر پابندی لگا دی

22 Jul, 2017 نیو

بیجنگ : مایہ ناز کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا پوری دنیا گھومنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ ... مزید

پاکستان دہشت گردوں کیلئے بدستور ایک محفوظ پناہگاہ ہے: امریکی محکمہ خارجہ

21 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

 ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB