ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، ثنا میر سے قیادت چھنننے کا امکان

17 Jul, 2017 نیو
لاہور: انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کپتان ثنا میر بدترین کارکردگی کے سبب قیادت اور ٹیم میں اپنی جگہ سے محروم ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ثنا میر صحیح طریقے سے قیادت کرنے میں ناکام رہیں۔ ان کی اپنی کارکردگی بھی قابل اطمینان نہیں اور بورڈمستقبل میں ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کوئی اہم فیصلہ کر سکتا ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ہفتے کو سری لنکا کے ہاتھوں 15رنز سے شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں قومی ٹیم گروپ مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ ان ی لاگاتار ساتویں شکست تھی۔آخری میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کی وہ واحد ٹیم رہی جسے تمام میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم پیر کو وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آل رانڈر بسمہ معروف ممکنہ طور پر قیادت کیلئے بورڈ کا اگلا انتخاب ہو سکتی ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ثنا میر قیادت اور ٹیم میں جگہ دونوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں بسمہ معروف کو سونپ دی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ عرصے کے دوران خود کو بہترین کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔ ثنا میر کے بعد 25 سالہ بسمہ معروف ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انجری کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام شعبوں میں خراب کارکردگی کے بعد ممکنہ طور پر کوچ صبیح اظہر بھی کوچنگ کا عہدہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے اور ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز میں سے کسی ایک کو کوچ کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

Watch Live News

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کے ستارے عروج پر، بڑا معاہد ہ کر لیا

21 Jul, 2017 نیو

لاہور :چیمئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ رہنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کے ... مزید

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کے ستارے عروج پر، بڑا معاہد کر لیا

21 Jul, 2017 نیو

لاہور :چیمئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ رہنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کے ... مزید

ویمن ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا

21 Jul, 2017 چینل24

لندن (24 نیوز)ویمن ورلڈ کپ کے (women world cup)فائنل میں بھارتی مہیلائیں انگلش ویمن ٹیم کا ... مزید

گیل کو ”عارضی معافی“ پرٹیم میں کھیلنے کی پیشکش

21 Jul, 2017 چینل-٥

بارباڈوس (نیوزایجنسیاں)کرکٹر کرس گیل ویسٹ انڈیز کے ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو اپنی یونی ... مزید

قومی ٹیم کی بد ترین پرفارمنس پر مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی فارغ

21 Jul, 2017 چینل-٥

لاہور(نیوزایجنسیاں) ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی ف ... مزید

فکسنگ سکینڈل میں پھنسانے کی سازش ، اکمل برادران میدان میں آ گئے

21 Jul, 2017 چینل-٥

لاہور( این این آئی ) برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے عمر اکمل کا نام پی ایس ایل مبینہ اسپا ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB