فاروق ستار٬ خالد مقبول اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

image
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمکہ داخلہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد صدیقی اور عامر لیاقت کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت کی جانب سے یہ احکامات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا ہاؤسز اور پاکستان مخالف نعروں پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد جاری ہوئے۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے جو رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی اس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت مقدمے میں اشتہاری ہیں تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا جس کے بعد عدالت نے فوری طور تینوں رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب عدالت نے تفتیشی افسر کو اس بات کا بھی پابند بنایا کہ وہ 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں پیش-

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو الطاف حسین کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.