کرس گیل نے مصباح اور یونس کی فٹنس کو نوجوانوں کے لئے مثال قرار دے دیا

17 Feb, 2017 اب تک
کرس گیل نے مصباح اور یونس کی فٹنس کو نوجوانوں کے لئے مثال قرار دے دیاکرس گیل نے مصباح الحق اور یونس خان کو نوجوان کرکٹرز کیلیے مثال قرار دیدیا۔ جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین کا کہنا ہے کہ جسم ساتھ دے تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی،37 سال کا ہو چکا مگر مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ایک انٹرویو میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو عروج تک لانے کیلیے وقت دینا ہوگا۔ مصباح الحق کی فٹنس کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر بیٹسمین اب بھی جوان اور تازہ دم ہیں۔ پی ایس ایل کے دوران انہیں ایکشن میں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈھلتی عمر نے ان پر اثر نہیں کیا۔ یونس خان بھی سپر فٹ ہیں یہ دونوں اسٹارز نوجوان کرکٹرز اور میرے لیے بھی ایک مثال ہیں۔جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ 2برس تک مزید میدانوں میں نظر آؤں۔ الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ہے تاہم لیگز میں پرستاروں کو تفریح فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ کو ایک اچھی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی دوسرا ایڈیشن ہے اس طرح کے ایونٹ بڑے اسٹارز سے مزین ہوں تو شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ٹی وی رائٹس کے ذریعے آمدنی بھی بڑھتی ہے۔ پی ایس ایل درست سمت میں گامزن ہے لیکن اس کو عروج تک لانے کیلیے وقت دینا ہوگا جب کہ آئی پی ایل بھی راتوں رات مقبولیت کی منزلیں نہیں طے کرگئی تھی۔

Watch Live News

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ

27 Apr, 2017 نیو

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جوالائی میں ہونے والی کرکٹ سیریز ایک مرتبہ پھر منسو ... مزید

ماریہ شراپوا کی 15 ماہ بعد ٹینس میں دھماکے دار انٹری

27 Apr, 2017 نیو

ماسکو: روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کی ٹینس میں 15 ماہ بعد شاندار واپسی ہو گئی۔ وپنگ اسکینڈ ... مزید

وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے قائد اعظم گیمز 2017 ملتوی کر دیں

27 Apr, 2017 نیو

اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کے باعث ریاض پیرزادہ نار ... مزید

چیمپئینز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 4 جون کو ہو گا

27 Apr, 2017 نیو

لاہور: یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکر ا کرکٹ کے دو ر ... مزید

بارسلونا کے سٹار فٹبالر لائنل میسی دانت سے محروم ہو گئے

27 Apr, 2017 نیو

لندن: سٹار فٹبالر لائنل میسی کے مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ رئیل میڈرڈ کے خلاف میچ کے  ... مزید

محبوبہ کو قتل کر کے لاش کتوں کو کھلانے والے فٹبالر کو 22 برس کی سزا

27 Apr, 2017 نیو

ریو ڈی جنیرو: برونو فرنانڈیس نے اپنی گرل فرینڈ الیزا سموڈیو کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم ک ... مزید

سیریز کھیلنے سے انکار پرپی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

27 Apr, 2017 نوائے وقت

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ باہمی سیریز کھیلنے سے ... مزید

مالی معاملات طے نہ ہونے پر پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ

27 Apr, 2017 چینل24

لاہور(24 نیوز)مالی معاملات طے نہ پانے پر پاکستان اور بنگلہ دیش (Pakistan vs Bangladesh)کرک ... مزید

آئی سی سی میں بگ تھری کا خاتمہ ہونے کے قریب

27 Apr, 2017 نیو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے8ممبران نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) اور ... مزید

انگلش کرکٹر ظفر انصاری نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

27 Apr, 2017 بی بی سی اردو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے 25 سالہ پاکستانی نژاد  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB