کیا نوکیا 3310 واپس لا رہا ہے؟

16 Feb, 2017 بی بی سی اردو
کچھ حلقوں سے یہ اقواہیں سننے کو مل رہی ہیں کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا اپنے فونز کا مقبول ماڈل نوکیا 3310 مارکیٹ میں دوبارہ متعارف کروانے والی ہے۔
نوکیا

سنہ 2000 میں اگر آپ موبائل فون خریدنے کے خواہشمند ہوتے تو 3310 شائد آپ کے پسندیدہ فونز کی فہرست میں ہوتا

کچھ حلقوں سے یہ اقواہیں سننے کو مل رہی ہیں کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا اپنے فونز کا مقبول ماڈل نوکیا 3310 مارکیٹ میں دوبارہ متعارف کروانے والی ہے۔

ایک خاص عمر کے موبائل فون صارفین کے لیے اس مضبوط فون کی واپسی کا امکان بہت خوشی کا باعث ہے۔

سنہ 2000 میں اگر آپ موبائل فون خریدنے کے خواہشمند ہوتے تو 3310 شائد آپ کے پسندیدہ فونز کی فہرست میں ہوتا۔

تاہم جب بی بی سی کے پروگرام نیوز بیٹ نے نوکیا سے رابطہ کیا تو کمپنی نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اطلاعات سے ہم بھی انتہائی خوش ہیں مگر جیسا ہم نے ماضی میں بھی کہا ہے کہ ہم افواہوں یا قیاس آرائیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے۔

آئی فونز اور اینڈروئڈ فونز کی دنیا میں 17 سال پرانے اور سنیک گیم کھیلنے کے لیے معروف ہونے والے نوکیا 3310 کی واپسی غیر میوقع لگتی ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس کی مانگ ہو سکتی ہے۔

آئی ٹائمز کے ٹیکنالوجی کے نائٹ ایڈیٹر ایلسٹر چارلٹن نے نیوز بیٹ کی ٹیم سے باتک ی تو ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ میری دادی یہ فون استعمال کرسکتی ہیں جبکہ انھیں یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ آئی فون یا اینڈروئڈ فون کی ابتدا کہاں سے کرنی ہے۔‘

’آپ کسی میلے میں اپنا 20 پاؤنڈ والا فون لے جا سکتے ہیں اور شیشے کی سکرین والا اپنا مہنگا فون گھر چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ بیک پیکرز اور ان جیسے لوگ بھی اس فون کو اس کی مضبوطی، کم قیمت، اور لمبی چلنے والی بیٹری کی وجہ سے پسند کر سکتے ہیں۔‘

سمارٹ فونز کے بہت سے صارفین اپنے موبائل فونز کی بیٹری کے بارے میں شکایت کرتے ہیں اور یہ 3310 کے لیے اہم کامیابی ہو سکتی ہے۔

نوکیا

'اگر اس میں وٹس ایپ، فیس بک جیسی چیزوں کی رسائی ہو تو شاید یہ جگہ بنا سکے۔'

ٹیک ہب نامی ٹیکنالوجی کمپنی کی سی ای او ایلزبتھ وارلی کا کہنا ہے کہ ’3310 میں لوگوں کی دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب بھی بیٹری بہت سے صارفین کے لیے اہم ترین عنصر ہے۔‘

ایلسٹر چارلٹن کا مزید کہنا ہے کہ 3310 کی واپسی کے بارے میں سب سے پہلے خبر دینے والے وینچر بیٹ کاہلکار ایون بلاس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں لیک ہونے والی خبروں کے لیے ایک مصدقہ شخصیت ہیں اور ان کی اکور پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ آج کی مارکیٹ میں کامیاب ہونے کے لیے نوکیا کو 3310 کے فیچرز میں جدت لانی ہوگی۔

’اگر اس میں وٹس ایپ، فیس بک جیسی چیزوں کی رسائی ہو تو شاید یہ جگہ بنا سکے۔‘

Watch Live News

طلاق کے انوکھے اورناقابل یقین طریقے

25 Feb, 2017 نیو

برطانیہ : طلاق کو ناپسندیدہ ترین عمل قراردیا گیا ہے مگرمغربی معاشرہ ایسی حدود و قیود سے آز ... مزید

بھارت میں مینڈ کوں کی 7نئی اور حیرت انگیز قسمیں دریافت

24 Feb, 2017 نیو

نئی دہلی: بھارتی سائنسدانوں نے جنوبی بھارت میں مینڈکوں کی 7 نئی اقسام دریافت کی ہیں جن میں ... مزید

مری سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی عطیہ آپریشن کے بعدلڑکابن گیا

24 Feb, 2017 نیو

اسلام آباد: پولی کلینک ہسپتال میں مری سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی عطیہ کاکامیاب آپریشن ک ... مزید

دنیا بھر میں 32کروڑ20لاکھ افراد ڈپریشن کا شکار ہیں، ڈبلیو ایچ او

24 Feb, 2017 نیو

لاہور: عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ڈپریشن کا افراد سے متعلق عدادو شمار جاری کر دیا۔ ای ... مزید

زہر شکن دوا کی بھاری مقدار نے جان بچا لی

24 Feb, 2017 بی بی سی اردو

فروری اور مارچ ان مکڑوں کی افزائش کے مہینے ہوتے ہیںآسٹریلیا میں ایک دس سالہ بچے کو دنیا کے ... مزید

سائبیرین شیروں کی ڈرون سے آنکھ مچولی

24 Feb, 2017 بی بی سی اردو

چین میں سائبیرین شیروں کے رکھوالوں نے ان کی ورزش کے لیے ڈرون کا سہارا لیا ہے مگر اس ساری آ ... مزید

کبھی آپ نے سوچا کہ میکی ماﺅس کے سفید دستانے ہی کیوں ہوتے ہیں؟

24 Feb, 2017 نیو

اسلام آباد: انیمیٹڈ کارٹون میں میکی ماﺅس پہلا کریکٹر تھا جسے دستانوں کے ساتھ دکھایا گیا ۔  ... مزید

بڑی کمپنیوں کے ایسے اشتہارات جنہیں دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

24 Feb, 2017 نیو

اسلام آباد: بڑی کمپنی ہو یا چھوٹی اس کے مالکان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی کمپنی کو ساری دنیا ... مزید

چپس پیک کر نے کا عالمی ریکارڈ برطانیہ کے نام!

24 Feb, 2017 نیو

لاہور:آئے دن نئے عالمی ریکارڈز بنتے رہتے ہیں اور یہ ریکارڈ ضروری نہیں کسی بڑی فیلڈ میں ہی  ... مزید

لندن: ائر پورٹ پر مسافروں کی تلاشی نہیں ہو گی

24 Feb, 2017 نیو

لندن : برطانیہ میں فضائی مسافروں کو بے جا چان بین سے نجات دلانے کے لئے ایک ایسا حیرت انگیز ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB