کراچی میٹرک بورڈ٬ امتحانی جمع کروانے فارمز کی تاریخ میں توسیع

image
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت نہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز سال 2017 کی موجودہ 1800روپے لیٹ فیس کی تاریخ میں 10فروری 2017 تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ ایسے طلباء جو ابھی تک اپنے امتحانی فارمز جمع نہیں کرا سکے ہیں ان کے قیمتی سال کو بچانے کیلئے فارم جمع کروانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے اس کے بعد لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ امتحانی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور وہیں جمع بھی کرائے جا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.