ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے وہ امیدوار جو ضمنی امتحانات 2016 میں یا اس سے پہلے فیل ہو گئے تھے اور سالانہ امتحانات2017 میں شرکت کے خواہشمند ہیں اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز 19جنوری سے31جنوری 2017تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کروا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز یکم فروری سے6 فروری تک200روپے لیٹ فیس،
7سے10فروری 500روپے لیٹ فیس، 13 فروری سے 17فروری 2017 تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ
وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع
نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک،
عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع
کروا سکتے ہیں۔