ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایات پر جماعت دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز سال 2017 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 13جنوری 2017تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے
تعلیمی درسگاہوں میں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث طلبہ و طالبات اور ان کے
والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ ایسے امیدوار جو اپنے والدین
کے مالی وسائل کی وجہ سے اب تک فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم نہ رہ جائیں ۔
اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 13جنوری کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے
مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ
میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔