کراچی میٹرک بورڈ: اسکالر شپ 2016-17 کا اعلان

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ اسکولوں میں مستحق زیرتعلیم طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کیلئے اسکالر شپ 2016-17 کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں میں زیر تعلیم نویں جماعت میں 45فیصد یا اس سے زائد نمبرحاصل کرنے والے مستحق طلباء و طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مد میں بورڈ کی شرائط اور قواعد وضوابط کے مطابق اسکالر شپ کیلئے ایسے ناموں کو ترجیح دی جائے گی جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ سے زائد نہیں ہے۔

اس ضمن میں طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ سے فارم حاصل کر کے2عدد تصویر اور اپنی دستاویزات متعلقہ تعلیمی اداروں سے تصدیق کروا کے بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن گراؤنڈ فلور بلاک بی میں 20جنوری 2017 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ موصول ہونے والے ناموں کو میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی اخراجات پر مشتمل و ظائف کیلئے منتخب کیا جائے گا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.