کراچی: سال اول کامرس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

image
کراچی ۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ ساول اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ سال اول کے امتحانات میں 40 فیصد اُمیدواربھی تمام پرچوں میں کامیابی حاصل نہ کرسکے جو گرتے ہوئے تعلیمی معیار کی عکاسی کرتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اقدامات کریں جبکہ طلباء بھی تعلیم کی اہمیت سمجھتے ہوئے اپنی مکمل توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 34100 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ،33597 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 37.11فیصد رہا۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 12463 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 5832 چھ پرچوں میں، 4093 پانچ پرچوں میں، 3267 چار پرچوں میں، 2639 تین پرچوں میں،2363 دو پرچوں میں جبکہ 1982امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.