کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز پیر 19دسمبر 2016ء کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے۔
مذکورہ نتائج ہماری ویب (Hamariweb.com) پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔