انٹرمیڈیٹ بورڈ: پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے نتائج اور ضمنی امتحانات

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 14 دسمبر 2016ء کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے۔ مذکورہ ہماری ویب (Hamariweb) پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ،سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے عملی امتحانات 14دسمبر 2016ء سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علم ضروری تفصیلات کیلئے فوری طور پر اپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے طلبہ کیلئے سینٹر جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد میں جبکہ آرٹس گروپ کے طلبہ کا سینٹر اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ایک (مارننگ) کراچی میں قائم کیا گیا ہے جبکہ ان تمام گروپس کی طالبات کا سینٹر سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.