کراچی: السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق السنہ شرقیہ کے سالانہ

امتحانات کا آغاز 15دسمبر 2016 سے ہو رہا ہے ۔ امتحانات میں شریک طلباء

وطالبات کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ ان کی جانب سے دیئے گئے رہائشی

پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں 8 دسمبر کو بورڈ آفس کے

کمرہ نمبر 15 بلاک اے دوسری منزل سے جمع شدہ فارم کی اصل رسید اور ایک

حالیہ تصویر کے ہمراہ ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ امتحانات

دوپہر کی شفٹ میں 2بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.