انٹرمیڈیٹ بورڈ: انرولمنٹ فارمز جمع کروانے کا آخری موقع

image

کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد

عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انرولمنٹ فارمز جمع

کروانے کے خواہشمند اور اہل طلباء کو آخری موقع دیتے ہوئے فارمز جمع کروانے

کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تمام گروپس کے

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2017ء کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر

امیدوار اپنے انرولمنٹ فارم یکم دسمبر 2016ء سے 15 دسمبر 2016ء تک پانچ سو

روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجز کو

ہدایت کی گئی ہے کہ جمع کرائے گئے تمام انرولمنٹ فارمز اور پے آرڈر19 دسمبر

اور 20دسمبر 2016ء کو متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے

اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں، اس کے بعد کسی صورت انرولمنٹ فارم قبول

نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.